language access

نیو یارک سٹی کے محکمۂ صحت کی خدمات

نیو یارک سٹی محکمۂ صحت اور حفظان ذہنی صحت (New York City Department of Health and Mental Hygiene) میں خوش آمدید۔ ہم نیو یارک کے تمام پس منظر کے باشندوں کی صحت کی حفاظت کرنے اور فروغ دینے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ ہم آپ کے مالی یا امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر کم قیمت سے لے کر بالکل مفت اور متعدد زبانوں میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔

براہ مہربانی محکمہ صحت کی خدمات کا خلاصہ ذیل میں ملاحظہ کریں۔ دفتر اور کلینک کے اوقات سمیت، اپنی زبان میں مزید معلومات کے لیے 311 پر کال کریں۔

لسانی خدمات

آپ کو اپنی زبان میں خدمات حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔ ہم تحریری ترجمے اور بذات خود یا ٹیلی فون پر ترجمانی سمیت بہت سی زبانوں میں خدمات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔

"آئی اسپیک" (PDF) کو پرنٹ کریں یا ڈاؤن لوڈ کریں۔

محکمہ صحت یا سٹی کی دیگر ایجنسی میں جانے پر، عملہ کے ممبر کو کارڈ دکھائیں۔ وہ آپ کے لیے ایک ترجمان کو بلائیں گی یا گی۔ سٹی کے سبھی دفاتر اور کلینکس میں مفت ہیں۔ New York لسانی خدمت۔

Google Translate کے ساتھ ہماری ویب سائٹ کیسے استعمال کی جاتی ہے+

اس ویب سائٹ پر زیادہ تر مواد انگریزی زبان میں ہے۔ اس صفحہ پر محکمہ صحت کی اہم خدمات درج ہیں، اور آپ 311 پر کال کر سکتے ہیں یا اپنی زبان میں مزید معلومات کے لیے ہمارے دفاتر میں سے کسی ایک کا دورہ کر سکتے ہیں۔

Google Translate فنکشن کے ذریعے ہماری ویب سائٹ استعمال کرنے کے لیے:

  1. کسی بھی صفحہ سے، دستیاب زبانوں کی فہرست کو دیکھنے کے لیے سب سے اوپر دائیں کونے پر Translate پر کلک کریں۔
  2. اپنی زبان کو منتخب کرنے کے لیے اس پر کلک کریں۔ ویب پیج کا متن تبدیل ہوجائے گا، لیکن کچھ گرافکس اور تصویریں تبدیل نہیں ہوں گی۔

براہ مہربانی نوٹ کریں کہ Google Translate فنکشن ایک خود کار کمپیوٹر کا ترجمہ ہے اور یہ ویب سائٹ کے اصل مواد کا صرف ایک اندازہ ہے۔ محکمہ صحت Google Translate کے ذریعہ ترجمے کی درستگی کی ضمانت نہيں دیتا ہے۔

اگر آپ کے کوئی سوالات، تبصرے یا خدشات ہیں، تو براہ مہربانی 311 پر کال کریں۔

چھپائیں


صحت کے پروگرام اور خدمات

پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ اور امیونائزیشن کے ریکارڈز+

محکمہ صحت پیدائش کے سرٹیفکیٹ اور موت کے سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے اور ان میں تبدیلیاں کرتا ہے۔ محکمہ صحت کا شہر پیما امیونائزیشن رجسٹری امیونائزیشن کے ریکارڈز بھی جاری کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے 311 پر کال کریں۔

پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دینے کے بارے میں معلومات کے لیے(PDF) ، یہاں (PDF) کلک کریں۔

چھپائیں

کم قیمت سے لے کر مفت رازدارانہ کلینکس+

محکمۂ صحت کے کلینک کم قیمت سے لے کر مفت امیونائزيشن اور جنسی صحت کی خدمات اور مفت ٹی بی (TB) کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ اوقات اور خدمات کے بارے میں معلومات کے لیے 311 پر کال کریں۔

امیونائزیشن کلینک
کلینکپتہ
Fort Greene 295 Flatbush Ave. Ext., Brooklyn, 11201
جنسی صحت کے کلینک
کلینکپتہ
Central Harlem 2238 5th Ave., Manhattan, NY 10037
Manhattanville Renaissance 21 Old Broadway, Manhattan, NY 10027
Riverside 160 W 100th St., Manhattan, NY 10025
Morrisania 1309 Fulton Ave., Bronx, NY 10456
Crown Heights 1218 Prospect Pl., Brooklyn, NY 12213
Fort Greene 295 Flatbush Ave. Ext., Brooklyn, NY 11201
Corona 34-33 Junction Blvd., Jackson Heights, NY 11372
Jamaica 90-37 Parsons Blvd. 1st Fl., Jamaica, NY 11432
ٹی بی (TB) کے کلینک
کلینکپتہ
Morrisania 1309 Fulton Ave., Bronx, NY 10456
Fort Greene 295 Flatbush Ave. Ext., Brooklyn, NY 11201
Washington Heights 600 W. 168th St., 3rd Fl., Manhattan, NY 10032
Corona Chest Center 34-33 Junction Blvd., 2nd Fl., Queens, NY 11372

*اسٹیٹن آئلینڈ پر ٹی بی کی جانچ اور علاج کی خدمات کے لیے، 111 Canal St., Staten Island, 10301 پر H+H اسٹیپلیٹن فیملی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کریں۔

چھپائیں

صحت کے انشورنس میں اندراج کی خدمات+

محکمۂ صحت کے مصدقہ اپلیکیشن کونسلر آپ کی صحت کے انشورنس کے اختیارات کو سمجھنے اور Medicaid, Child Health Plus, Essential Plan یا پرائیوٹ پلان میں اندراج کروانے میں مدد کر سکتے ہيں۔ آپ کے مالی یا امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر مدد دستیاب ہے۔ وہ لوگ جو 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں، اور جو کسی معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور / یا ضعف بصارت کا شکار ہیں وہ میڈیکیڈ میں اندراج کے لیے مفت میں بذات خود امداد حاصل کر سکتے ہیں اور طبی اخراجات کا احاطہ کرنے کے لیے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے کسی مصدقہ ایپلیکیشن کونسلر سے ملیں یا 311 پر کال کریں۔

آپ کے امیگریشن کی حیثیت اور ادا کرنے کی صلاحیت سے قطع نظر آپ اور آپ کی فیملی کم قیمت یا مفت میں صحت کے انشورنس اور دیکھ بھال کے اختیارات کے اہل ہو سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے یہاں (PDF) پر کلک کریں۔

کسی مصدقہ ایپلیکیشن کونسلر کی تلاش کریں۔

واک-انز (آپ کی تشریف آوری) کا خیر مقدم ہے، لیکن اپائنٹمنٹ کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سوموار سے جمعہ تک 8:30 بجے صبح سے 4:30 بجے شام تک کھلا رہتا ہے۔

Manhattan
مقامرابطے کی معلومات
Washington Heights Health Center, 600 West 168th Street, Basement, New York, NY 10032 212-491-1661، 212-491-4453، 212-694-2399، 212-368-5717
Riverside Health Center, 160 West 100th Street, 1st Floor, New York, NY 10025 646-364-0711، * صرف تعین وقت کے ذریعہ
Bronx
مقامرابطے کی معلومات
Tremont Health Center, 1826 Arthur Avenue, Basement, Bronx, NY 10457 718-466-8844
Brooklyn
مقامرابطے کی معلومات
Fort Greene Health Center, 295 Flatbush Avenue Extension, 5th Floor, Brooklyn, NY 11201 718-643-4463، 718-643-4467، 718-643-3410
Crown Heights Health Center, 1218 Prospect Place, 1st Floor, Brooklyn, NY 11213 718-953-8234، 718-953-8232، 718-953-8233
Homecrest Health Center, 1601 Avenue S, 1st Floor, Brooklyn, NY 11229 718-3360-2553 (ایکسٹینشن۔ 129، 144، 150)
Queens
مقامرابطے کی معلومات
Corona Health Center, 34-33 Junction Boulevard, 1st Floor, Jackson Heights, NY 11372 718-476-7101، 718-476-4579، 718-476-7103
Jamaica Health Center, 90-37 Parsons Boulevard, 4th Floor, Jamaica, NY 11432 718-262-5512، 718-262-5581
Staten Island
مقامرابطے کی معلومات
135 Canal Street, 2nd Floor, Staten Island, NY 10301 917-217-3324، * صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعہ

چھپائیں

دائمی بیماری کی روک تھام+

دائمی بیماری ایک دیرپا بیماری ہوتی ہے جیسے دمہ، ذیابیطس، اور ہائی بلڈ پریشر۔ دائمی بیماریوں کو اپنے ڈاکٹر کے ساتھ کام کر کے، صحت مند کھانے کھا کر، ورزش کر کے اور ادویات کا استعمال کر کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ محکمۂ صحت نیو یارک کے باشندوں کو اپنی بیماری روکنے یا اس کو قابو کرنے کے لیے خدمات اور وسائل فراہم کرتا ہے۔ ڈاکٹر تلاش کرنے یا کم قیمت سے لے کر مفت میں صحت کے انشورنس کے بارے میں معلومات کے لیے 311 پر کال کریں۔

چھپائیں

تمباکو نوشی چھوڑنے میں مدد+

محکمہ صحت تمباکو نوشی کو چھوڑنے میں مدد کرنے کے لیے مفت خدمات جیسے ادویات، مشاورت اور گروپ سپورٹ فراہم کرنے کے لیے نیو یارک اسٹیٹ اسموکرز کوئٹ لائن کے ساتھ کام کرتا ہے۔ تمباکو نوشی چھوڑنے کے بارے میں مزید معلومات اور وسائل کے لیے 311 پر کال کریں۔

چھپائیں

بچوں کی دیکھ بھال+

محکمہ صحت بچوں کی صحت و سلامتی کی حفاظت کرنے کے لیے بچوں کی دیکھ بھال کے پروگراموں کو لائسنس فراہم کرتا ہے، انھیں منظم کرتا ہے اور ان کا معائنہ کرتا ہے۔ بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز، اسکول پر مبنی بچوں کی دیکھ بھال اور موسم گرما کے کیمپوں سمیت بچوں کی دیکھ بھال کے اجازت شدہ پروگراموں کو تلاش کرنے کے لیے NYC Child Care Connect (چائلڈ کیئر کنیکٹ) سروس (جو کہ انگریزی زبان میں دستیاب ہے) کا استعمال کریں۔ آپ اپنے مرکز کا سٹی کے دوسرے مراکز سے موازنہ بھی کر سکتے ہیں اور/یا اپنے بچے کو دیکھ بھال فراہم کنندہ کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیے مفت ٹیکسٹ اور ای میل پیغام (جو کہ انگریزی اور ہسپانوی زبان میں دستیاب ہے) کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے 311 پر کال کریں۔

نیویارک سٹی میں بچوں کی دیکھ بھال کا انتخاب کرنے کے بارے میں رہنمائی کے لیے، یہاں (PDF) کلک کریں۔

والدین کے لیے ویکسین کی ضروریات کے بارے میں معلومات کے لیے، schools.nyc.gov ملاحظہ کریں۔

چھپائیں

نرس-فیملی کی شراکت داری+

نرس-فیملی کی شراکت داری ان عورتوں کے لیے گھر پر دورہ کرنے کا ایک پروگرام ہے جو اپنے پہلے بچے کے ساتھ حاملہ ہیں۔ نرس کے دورے جاری رہتے ہیں جب کہ بچہ 2 سال کا نہ ہوجائے۔ یہ پروگرام کم آمدنی والی پہلی بار کی ماؤں اور ان کے بچوں کی صحت، بہبود اور ان کی خود انحصاری کو بہتر بنانے کے لیے مصروف عمل ہے۔ مزید معلومات اور اس بات کو معلوم کرنے کے لیے کہ کیا آپ اس کے اہل ہیں، 311 پر کال کریں۔

چھپائیں

نوزائیدہ کے گھر کے دورہ کا پروگرام +

نوزائیدہ کے گھر کے دورہ کا پروگرام ولادت کے بعد چند ہفتوں کے دوران پہلی بار کی ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔ ایک عوامی صحت کا پیشہ ور گھر پر فیملیوں کا دورہ کرتا ہے تاکہ وہ دودھ پلانے میں مدد کر سکے، صحت و سلامتی کی تجاویز فراہم کر سکے اور فیملیوں کو وسائل کے ساتھ جوڑ سکے۔ مزید معلومات کے لیے، 311 پر کال کریں۔

چھپائیں

نشو نما میں تاخیر یا معذوری والے بچوں کے لیے مدد+

ابتدائی مداخلت کا پروگرام (Early Intervention Program) ان 3 سال سے کم عمر کے بچوں والی فیملیوں کو مدد فراہم کرتا ہے جن کی نشونما میں تاخیر ہو رہی ہو یا جو معذور ہوں۔

کچھ بچے نشو نما کی نگرانی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، یہ ایک پروگرام ہے جو یہ دیکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ بچے کیسے نشونما پا رہے ہیں اور وہ کتنی ترقی کر رہے ہیں۔

ابتدائی مداخلت یا ترقیاتی نگرانی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، 311 پر کال کریں۔ مالی یا امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر، فیملیوں کے لیے یہ خدمات مفت ہيں۔

چھپائیں

پالتوں جانوروں کی ملکیت+

محکمۂ صحت کتوں کا لائسنس فراہم کرتا ہے اور کتوں کے کاٹنے اور ریبیز والے جانوروں کے معاملات کا فوراً جواب دیتا ہے۔ نیو یارک سٹی میں، سبھی کتوں اور بلیوں کو 3 اور 4 مہینے کی عمر کے دوران ریبیز کا پہلا شاٹ لگوانا چاہئے۔ نیو یارک سٹی ہیلتھ کوڈ کو اس بات کی بھی ضرورت ہوتی ہے کہ تمام کتوں کے مالک اپنے کتوں کا لائسنس حاصل کریں اور عوامی مقامات پر اپنے کتوں کے کالر میں لائسنس کا ٹیگ منسلک کریں۔ کتوں کے لائسنس کے لیے درخواست دینے یا اس کی تجدید کے لیے ویب ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہوئے (جو کہ انگریزی زبان میں دستیاب ہے) یہاں پر کلک کریں، مندرجہ ذیل فارم کو پر کریں، یا کاغذی کاپی ای میل کے ذریعہ منگوانے کی درخواست کرنے کے لیے 311 پر کال کریں۔

اس بات کی معلومات کے لیے کہ کتے کے لائسنس کے لیے کیسے درخواست دیں، یہاں (PDF) پر کلک کریں۔

کاغذی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں (PDF) پر کلک کریں۔

چھپائیں

غذائی تحفظ+

محکمہ صحت غذائی خدمت کے اداروں (food service establishments, FSE) کو اجازت نامہ فراہم کرتا ہے اور انھیں منظم کرتا ہے اور ریستوران کے آپریٹرز، کھانے کے حرکت پذیر دوکانداروں اور سوپ کچن/گرمیوں میں کھانا کھلانے والے کارکنوں کو تربیت اور سرٹیفیکیشن کے کورس فراہم کرتا ہے۔ محکمہ اس بات کی جانچ کرنے کے لیے سال میں کم از کم ایک بار FSE کے آپریشنز اور سہولیات کا معائنہ بھی کرتا ہے کہ وہ نیو یارک سٹی ہیلتھ کوڈ میں غذائی تحفظ کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، 311 پر کال کریں۔

چھپائیں

صحت مند گھر+

محکمۂ صحت ماحولیاتی خطرات، خاص طور پر جو سیسے کے زہر اور دمہ سے متعلق ہوں، کو کم کرنے کے لیے گھروں کا معائنہ کرتا ہے۔ یہ اس بات کی تربیت اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لیے صحت، ہاؤسنگ اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری بھی کرتا ہے کہ گھروں میں سیسے کے خطرات اور دمہ کے محرکات کو کم کیا جائے، جیسے کاکروچ اور چوہے۔

عمارت کے مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ چھلکے والے پینٹ کو محفوظ طریقے سے درست کریں اور گھر کو کیڑوں سے آزاد رکھیں۔ اگر آپ کرائے دار ہيں، تو فورا اپنے مالک کو چھلکے والے پینٹ یا کترنے والے کیڑوں کی اطلاع دیں۔ اگر عمارت کا مالک مسئلے کو حل نہیں کرتا ہے، تو 311 پر کال کریں یا nyc.gov/311 ملاحظہ کریں۔

چھپائیں

بیماری پر کنٹرول+

محکمہ صحت دائمی بیماریوں اور ان کے پھیلنے کی نگرانی کرتا ہے، ان کو کنٹرول کرتا ہے اور ان کا جواب دیتا ہے، جیسے انتھراکس اور ویسٹ نائل وائرس۔ مزید معلومات کے لیے، 311 پر کال کریں۔

چھپائیں

نیبر ہڈ ہیلتھ ایکشن سینٹرز+

محکمہ صحت کے نیبر ہڈ ہیلتھ ایکشن سینٹرز نیو یارک کے باشندوں کے لیے صحت اور کمیونٹی کی مزید خدمات لانے کے لیے نیو یارک سٹی کے پلان کا حصہ ہیں۔ ایکشن سینٹرز ان محلوں میں کھلیں گے جن میں ذیابیطس، دل کی بیماری اور دیگر دائمی بیماریوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔ وہ کمیونٹی پر مبنی تنظیموں اور محکمہ صحت کے عملے کے لیے جگہ بھی فراہم کریں گے تاکہ وہ محلے کی سطح پر صحت سے متعلق عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کریں۔ مزید معلومات کے لیے، 311 پر کال کریں۔

چھپائیں

صحت مند کھانا اور فعال زندگی+

صحت مند کھانا اور فعال زندگی وزن کم کرنے، کشیدگی کو قابو کرنے، زیادہ توانائی حاصل کرنے اور اپنے بچوں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ محکمۂ صحت کے غذائی پروگرام (Health Department’s nutrition programs) اور ہیلتھ بکس (Health Bucks) نیو یارک کے تمام باشندوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا کھانے اور فعال رہنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

نیویارک سٹی میں صحت مند کھانے اور فعال زندگی کے بارے میں تجاویز کے لیے یہاں (PDF) کلک کریں۔

محکمہ صحت کے غذائی پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، 311 پر کال کریں۔

چھپائیں

ہیلتھ بکس (Health Bucks)+

ہیلتھ بکس 2 ڈالر کے کوپن ہوتے ہیں جو نیو یارک میں تمام کسانوں کے بازاروں میں تازہ پھل اور سبزیاں خریدنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ تمام کسانوں کے بازار، جو اضافی غذائی امدادی پروگرام (Supplemental Nutrition Assistance Program, SNAP) کے فوائد کو قبول کرتے ہيں، الیکٹرانک بینیفٹس ٹرانسفر (Electronic Benefits Transfer, EBT) کا استعمال کرتے ہوئے خرچ کیے گیے ہر 5 ڈالر کے لیے ہر گاہک کو ایک ہیلتھ بک دیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، 311 پر کال کریں۔

چھپائیں

ذہنی صحت+

محکمہ صحت ذہنی صحت اور علاج تک رسائی اور ذہنی صحت یا مادے کے استعمال کے مسائل والے بچوں اور بڑوں کے لیے نگہداشت کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کو مدد کی ضرورت ہو، تو اپنی فیملی اور دوستوں، اپنے ڈاکٹر، یا ذہنی صحت کے پیشہ ور سے رابطہ کریں۔ ذہنی صحت کے پیشہ ور کو تلاش کرنے کے لیے، nyc.gov/nycwell ملاحظہ کریں یا اپنے صحت کے انشورنس کے پلان کو کال کریں۔ ایمرجنسی میں، 911 پر کال کریں۔

شراب یا دیگر منشیات کے مسائل کی خدمات کی تلاش میں مدد، زیادہ خوراک کو روکنے کے بارے میں معلومات، یا صاف انجیکشن کے سامان یا دیگر سپورٹ کے لیے، 311 پر کال کریں۔

چھپائیں

خبرنامہ صحت+

خبر نامہ صحت صحت کے موضوعات پر محکمۂ صحت کی ایک اہم ترین اشاعت ہے جو نیو یارک کے تمام باشندوں سے متعلق ہے۔ اپنی زبان میں مفت کاپی کی درخواست کرنے کے لیے 311 پر کال کریں، یا nyc.gov/health/pubs ملاحظہ کریں۔ مفت ای میل سبسکرپشن کے لیے، healthbulletins@health.nyc.gov پر ای میل کریں اور موضوع کی جگہ پر "نئے خبرنامہ صحت کو حاصل کرنے کے لیے مجھے سائن اپ کریں" (نئے خبرنامہ صحت کو حاصل کرنے کے لیے مجھے سائن اپ کریں) لکھیں۔

چھپائیں