Department of Homeless Services311Search all NYC.gov websites

اردو (Urdu)

بچوں والے خاندان

21 سال سے کم عمر کے بچوں والے تمام خاندانوں، حاملہ خواتین یا ایسے خاندانوں کو جن میں حاملہ خواتین شامل ہوں DHS کی روک تھام میں اعانت اور عارضی رہائش (Prevention Assistance and Temporary Housing, PATH) کے انٹیک سنٹر میں پناہ کے لیے درخواست دینا لازمی ہے۔

PATH
اس پتے پر واقع ہے:
151 East 151st Street
Bronx, NY 10451

718-503-6400

وہاں پہنچنے کے لیے 2, 4 یا 5 ٹرین سے 149th Street/Grand Concourse Station تک جائیں۔
PATH تمام اواخر ہفتہ اور چھٹیوں سمیت روزانہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ درخواستوں پر کارروائی روزانہ 9:00 بجے صبح اور 5:00 شام کے بیچ کی جاتی ہے۔ مفت خفیہ لسانی خدمات، بشمول اشاراتی زبان کی ترجمانی کی خدمات ہمیشہ دستیاب ہیں۔
جو خاندان PATH میں پناہ کے لیے درخواست دے رہے ہیں انہیں گھرانے کے تمام ممبران کے لیے شناخت لانی چاہیے۔

PATH کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ہمارا بروشر ڈاؤن لوڈ کریں۔

بالغ خاندان

بالغ خاندان کوئی بھی ایسا خاندان ہوتا ہے جس میں نابالغ بچے نہ ہوں۔ اس میں شادی شدہ جوڑے، خانگی شراکت رکھنے والے جوڑے، ایسے والدین اور بچے جن سب کی عمر 21 سال سے زائد ہو، سگے بھائی بہن یا ایسے افراد شامل ہو سکتے ہیں جو یہ ثابت کر سکیں کہ ان کا "نگرانی" کا رشتہ ہے (جذباتی، جسمانی یا طبی لحاظ سے معاون)۔ خاندانوں پر لازم ہے کہ پچھلے سال کم از کم چھ مہینے تک ایک ساتھ رہے ہوں۔
بالغ خاندانوں کو پناہ کے لیے اس پتے پر درخواست دینا ضروری ہے:
Adult Family Intake Center (AFIC)
400-430 East 30th Street
New York, NY 10016

وہاں پہنچنے کے لیے، 6 ٹرین سے 28th Street یا M15 بس سے 29th Street جائیں۔

AFIC تمام اواخر ہفتہ اور چھٹیوں سمیت روزانہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ مفت خفیہ لسانی خدمات، بشمول اشاراتی زبان کی ترجمانی کی خدمات ہمیشہ دستیاب ہیں۔

خاندان کے تمام ممبروں کو شناخت کا درست ثبوت اور پچھلے پتوں کی ایک فہرست، بشمول دستیاب رہائش کا کوئی ثبوت لانا چاہیے۔

تنہا بالغان

تمام تنہا بالغ مردوں کو پناہ کے لیے اس پتے پر درخواست دینا ضروری ہے:
30th Street Intake Center
400-430 East 30th Street
New York, NY 10016

وہاں پہنچنے کے لیے، 6 ٹرین سے 28th Street جائیں۔
30th Street تمام اواخر ہفتہ اور چھٹیوں سمیت روزانہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔
تنہا بالغ خواتین پناہ کے لیے درج ذیل دو مقامات میں سے ایک پر درخواست دے سکتی ہیں:
HELP Women's Shelter
116 Williams Avenue
(Liberty Avenue اور Glenmore Avenue کے درمیان)Brooklyn, NY 11207
وہاں پہنچنے کے لیے، C ٹرین سے Liberty Avenue جائیں۔

Franklin Shelter
1122 Franklin Avenue
( 166th Street کے نزدیک)
Bronx, NY 10456

وہاں پہنچنے کے لیے، 2 ٹرین سے 149th Street یا BX55 بس سے 166th Street اور 3rd Avenue جائیں۔

تنہا بالغان کو اپنی پچھلے تفویض کردہ پناہ گاہ میں لوٹنا ضروری ہے اگر پچھلے 365 دنوں کے اندر انہیں وہاں پر تفویض کیا گیا تھا۔

اومبڈسمین

آفس آف اومبڈسمین پناہ گاہ کے مسائل اور بے خانگی سے متعلق تشویشات کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ آئین ساز خدمات کے نمائندے آپ کی مدد کر سکتے ہیں:

  • پناہ گاہ اور کمیونٹی میں آپ کے حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھنے میں
  • پناہ گاہ کی تشویشات کا ازالہ کرنے میں
  • ثالثی کرنے اور تنازعہ کا حل فراہم کرنے میں
  • کرایے میں اعانت اور اہلیت کو سمجھنے میں
  • سٹی اور کمیونٹی کی دیگر خدمات سے مربوط ہونے میں

وہ خود مختار ہیں اور پناہ گاہ فراہم کنندگان کے ساتھ کام نہیں کرتے ہیں۔
آئین ساز افراد چار طریقوں سے آفس آف اومبڈسمین سے رابطہ کر سکتے ہیں:

  • Ombudsman@dhs.nyc.gov پر ایک ای میل بھیج کر۔
  • شیلٹر ہاٹ لائن کو یا 311 پر کال کرکے۔ شیلٹر ہاٹ لائن نمبر 1399-557-718۔ آپریٹرز روزانہ 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن دستیاب ہیں۔  
  • 33 Beaver Street, 20th floor, New York, NY 10004 کے پتے پر خط لکھ کر۔
  • 33 Beaver Street, New York, NY 10004 کے پتے پر بذات خود ملاقات کرکے۔ آئین سازوں سے پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر پیر تا جمعہ 9:00 بجے صبح اور 4:00 بجے شام کے بیچ ملاقات کی جا سکتی ہے۔

آپ کے موجودہ گھر میں رہنے میں آپ کی مدد کے لیے مزید وسائل کے مدنظر، NYC ہیومن ریسورسز ایڈمنسٹریشن (NYC Human Resources Administration) کی ویب سائٹ یہاں کلک کرکے ملاحظہ کریں۔