[ View information about COVID-19 in English ]
COVID-19 اب نیو یارک سٹی اور پورے امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آپ کو اب COVID-19 کے بارے میں کیا جاننے کی ضرورت ہے (PDF)
نیو یارک میں COVID-19 کے نئے کیسوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب اس سطح پر ہے جو ہم اپریل کے بعد اب پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔
بنیادی صحت کے عوارض میں مبتلا افراد کے ساتھ ساتھ ایسے افراد جو ان لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں یا ان کی نگہداشت کرتے ہیں، ان کو اب زیادہ احتیاط برتنی چاہئے۔
اس ایڈوائزری کا اطلاق نیو یارک کے باشندوں کی ایک وسیع رینج پر ہوتا ہے، جیسے 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور دیگر افراد میں تمباکو نوشی، ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپا سمیت صحت کے عوارض میں مبتلا افراد۔ یہ ان لوگوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جو ان لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں یا ان کی نگہداشت کرتے ہیں۔
پہلی COVID-19 ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لئے منظور کیا گیا ہے، لیکن ممکن ہے کہ یہ عام عوام کو 2021 کے وسط تک دستیاب نہ ہو۔
COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ویکسینیں اہم ذریعہ ثابت ہوں گی۔
یہ ویکسین زیادہ تر لوگوں کے لئے کام کرے گی، لیکن یہ ہر کسی کے لیے موثر نہیں ہو گی۔ ہمیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ تحفظ کب تک برقرار رہے گا۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ آپ کو کتنی بار دوبارہ ویکسین کے ٹیکے لگوانا ہوں گے۔
ویکسین لگوائے جانے کے بعد بھی آپ کو COVID-19 کی روک تھام کے ان اہم اقدامات (PDF) پر عمل کرنے کی ضرورت ہو گی: بیمار ہیں تو گھر پر رہیں، اپنے ہاتھ دھوئیں، چہرے پر نقاب پہنیں اور دوسروں کے ساتھ فاصلے پر رہیں۔
COVID-19ویکسین کے ٹیکے شاید 2021 کے وسط تک عام لوگوں کو وسیع پیمانے پر دستیاب نہ ہو سکیں۔
ویکسین کے ٹیکے مراحل میں دستیاب ہوں گے۔ یہ سب سے پہلے ان لوگوں کو پیش کیے جائیں گے جو نگہداشت صحت کے شعبے سے منسلک ہیں اور انہیں COVID-19 ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ اس میں وہ لوگ شامل ہیں جو COVID-19 کے مریضوں کی نگہداشت کرتے ہیں یا فیسیلٹی میں کسی ایسی جگہ پر کام کرتے ہیں جہاں COVID-19 کے مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔ یہ ویکسین پہلے رسپانس دینے والوں اور نرسنگ ہوم کے رہائشیوں اور عملے کو بھی فراہم کی جائے گی۔
ممکنہ طور پر، ویکسین لگوانے کی اگلی باری درج ذیل گروپوں کی ہو گی:
جب ویکسین کی وافر مقدار میں خوراکیں دستیاب ہوں گی تو یہ نیو یارک کے تمام باشندوں کے لیے دستیاب کی جائے گی۔
امکان یہی ہے کہ آپ ویکسین کا ٹیکہ ان جگہوں سے لگوا سکیں گے جہاں سے آپ دوسری ویکسینوں کے ٹیکے لگواتے ہیں، جیسے کہ:
شاید کچھ COVID-19 کی ٹیسٹنگ سائٹس اور کمیونٹی پاپ اپ مقامات بھی ویکسین کے ٹیکے فراہم کر پائیں۔
آزمائشی ویکسینیںوں کا ابھی 16 سال سے کم عمر کے بچوں میں مطالعہ نہیں کیا گیا۔ جب تک مزید معلومات دستیاب نہ ہوں وہ اس عمر کے اس گروپ کو دستیاب نہیں ہوں گیں۔
محکمہ صحت اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ویکسین تک رسائی منصفانہ اور مساوی ہو۔ ہمارے منصوبے پسماندہ کمیونٹیوں کو درپیش صحت سے متعلق عدم مساوات اور عدم مساوات (PDF) کو مدںظر رکھتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عالمگیر وباء سے شدید متاثر ہونے والی کمیونٹیوں کو ویکسین تک رسائی حاصل ہو۔
FDA ویکسینوں کی منظوری کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے ۔ اس نے ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں کے لئےحفاظت اور افادیت کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ جیسا کہ یہ رہنما خطوط واضح کرتے ہیں، تیاری اور آزمائشی مراحل میں COVID-19 ویکسینوں کو ان حفاظتی قواعد پر سختی سے عمل کرنا ہو گا جن پر کسی بھی دوسری ویکسین کو عمل کرنا ہوتا ہے۔
FDA صرف اس صورت میں ہنگامی استعمال کی اجازت دے گی جب وہ یہ سمجھتی ہے کہ کسی ویکسین کے فوائد اس سے منسلک امکانی خطرات سے زیادہ ہوں گے۔
ویکسین دستیاب ہونے کے بعد افسران حفاظتی نگرانی جاری رکھیں گے۔
COVID-19 ویکسینوں کے جاری ٹرائلز نے ویکسینیشن کے بعد زیادہ تر ہلکی یا اعتدال علامات کی اطلاع دی ہے، ان میں بخار، جسم میں درد اور انجیکشن لگنے کی جگہ پر سوجن شامل ہیں۔ یہ ویکسین آپ کو COVID-19 نہیں دے سکتی۔ نادر کیسوں میں، لوگوں کو ویکسین سے شدید الرجی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر آپ کو ماضی میں دیگر ویکسینوں سے الرجی کا سامنا کرنا پڑا ہے، یا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو COVID-19 ویکسین کے اجزاء سے الرجی ہو سکتی ہے تو ویکسین کا ٹیکہ لگانے سے پہلے اپنے نگہداشت صحت فراہم کنندہ سے بات کریں۔
سٹی کے علاقوں کو کیسوں کی بنیاد پر سرخ، نارنجی یا پیلے زونوں کے طور پر تقسیم کیا گیا ہے، اور زون کی ہر قسم پر مختلف پابندیاں ہیں۔
ذیل میں مزید جانیں کہ یہ پابندیاں آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہیں۔
اندرن خانہ سرگرمیوں سے گریز کریں اور دوستوں اور خاندان کے ایک بنیادی گروپ تک محدود رہیں۔ یہ بنیادی گروپ عالمگیر وباء کے حوالے سے آپ کا ایک "سماجی دائرہ" ہو گا۔ اگر آپ باہر جاتے ہیں تو نیچے دی گئی احتیاطی تدابیر اپنائیں:
جب آپ سفر کریں:
COVID-19 کے دوران سفر کرنا (PDF)
COVID-19 کے دوران سفر کرنے کے بارے میں فلائیر (PDF)
جب آپ چھٹیاں منائیں:
چھٹیوں کے موسم میں محفوظ رہنے کے لیے تجاویز (PDF)
جب آپ خریداری کریں:
اکٹھے ہونے کے بارے میں مزید تجاویز:
COVID-19 صحت عامہ کی ایمرجنسی کے دوران محفوظ طریقے سے سفر کرنا (PDF)
محفوظ طریقے سے اکٹھا ہونے کے بارے میں تجاویز (PDF)
COVID-19 کی عالمگیر وباء کے دوران محفوظ طریقے سے احتجاج کرنے کا طریقہ (PDF)
کاروبار کے مالکان کو کیا کچھ جاننے کی ضرورت ہے، اس کے لیے COVID-19: کاروباروں کے لیے رہنمائی ملاحظہ کریں۔
اگر بیمار ہیں تو گھر پر ہی رہیں
صرف ضروری طبی نگہداشت یا دیگر ضروری کاموں کے لیے باہر نکلیں۔
جسمانی فاصلہ رکھیں
دوسرے لوگوں سے سے کم از کم 6 فٹ کے فاصلے پر رہیں۔
اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں
اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے اکثر دھوئیں۔ اگر صابن اور پانی دستیاب نہ ہوں تو ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔
چہرے پر نقاب پہنیں
آپ علامات کے بغیر بھی متعدی ہو سکتے ہیں۔ چہرے پر نقاب پہن کر اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بچائیں۔
اگر آپ کو COVID-19 سے شدید بیماری کا زیادہ خطرہ درپیش ہے تو آپ کو جتنا زیادہ ممکن ہو سکے گھر رہنا چاہیے۔
اس سے قطع نظر کہ آیا ان کو علامات درپیش ہیں یا نہیں یا وہ زیادہ خطرے کا سامنا کر رہے ہیں یا نہیں، نیو یارک کے تمام باشندوں کو COVID-19 کے وائرس کا (تشخیصی) ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ ٹیسٹ مفت ہیں۔ اپنے قریب ٹیسٹنگ کی سائٹ تلاش کریں۔
آپ سے ترک وطن کی حیثیت کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔ COVID-19 کا ٹیسٹ کروانا یا اس حوالے سے نگہداشت کی خدمات حاصل کرنا عوامی چارج ضابطہ (PDF) کے تحت عوامی فائدہ نہیں ہے۔
آپ کو جتنی جلد ممکن ہو سکے ٹیسٹ شیڈول کرنا چاہیے اگر آپ:
اگر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے تو اس بارے میں اپنے نگہداشت صحت فراہم کنندہ سے بات کریں کہ آیا اگلے ہفتے آپ کو دوبارہ ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
نگہداشت صحت کے کارکنان، دیگر لازمی کارکنان اور وہ کارکنان جن کو کام کے دوران لوگوں سے شخصی طور پر رابطہ کرنا ہوتا ہے، انہیں مہینے میں ایک بار ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
ایسے افراد جو لازمی کارکن نہیں ہیں ان کو اتنی مدت کے بعد ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ گھر سے باہر کام کرتے ہیں یا اگر آپ ایک اجتماعی ترتیب میں رہتے یا کام کرتے ہیں تو آپ کو باقاعدگی سے ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
کسی ایسے شخص سے ملنے سے پہلے آپ کو ٹیسٹ کرانا چاہیے جس کو COVID-19 کی شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے، علامات درپیش ہیں یا حال ہی میں کسی ایسے شخص سے قریبی رابطے میں رہے تھے جس کو COVID-19 ہے تو اپنا دورہ منسوخ کر دیں۔
آپ کو علامات شروع ہونے کے بعد سے، یا اگر آپ کو علامات درپیش نہیں تھیں تو ٹیسٹ کی تاریخ سے لے کر، 90 دن تک COVID-19 کا ٹیسٹ دوبارہ نہیں کروانا چاہیے۔ کوئی شخص جو COVID-19 سے صحت یاب ہو چکا ہے، اس کا ٹیسٹ پھر بھی مثبت آنا جاری رہ سکتا ہے چاہے وہ اب متعدی نہیں ہے۔
اگر آپ COVID-19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور COVID-19 کی نئی علامات درپیش ہیں تو نگہداشت صحت فراہم کنندہ سے رجوع کریں، خاص طور پر اگر آپ کا کسی ایسے شخص سے قریبی رابطہ رہا تھا جس کو اس وقت COVID-19 ہے۔
اگر آپ بیمار محسوس کرتے ہیں، COVID-19 کی علامات ہیں، یا آپ میں COVID-19 کی تشخیص ہو چکی ہے تو گھر ہی رہیں۔ صرف اس وقت ہی اپنے گھر سے نکلیں جب آپ کو ضروری طبی نگہداشت یا بنیادی ضروریات، جیسے کہ گروسریز اگر انہیں آپ کے لیے کوئی اور نہیں لا سکتا، درکار ہوں۔
اگر آپ کو مندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی بھی علامت درپیش ہے تو یہ طبی ایمرجنسی ہے۔ فوری کسی ایمرجنسی روم میں جائیں یا 911 پر کال کریں۔
اگر آپ کو نگہداشت صحت فراہم کنندہ کی ضرورت ہے تو NYC ہیلتھ + ہسپٹلز سے 844-692-4692 یا 311 پر رابطہ کریں۔ آپ ترک وطن کی حیثیت یا ادائیگی کرنے کی استطاعت سے قطع نظر نگہداشت حاصل کر سکتے ہیں۔ NYC ہیلتھ + ہاسپٹلز یا کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز آپ سے آپکی ترک وطن کی حیثیت کے بارے میں نہیں پوچھیں گے، اور نہ ہی یہ مریض سے متعلق معلومات کسی شخص یا کسی ادارے سے شیئر کرتے ہیں، جب تک کہ مریض انہیں اس بات کا اختیار نہ دے۔
آپ کو درکار طبی نگہداشت حاصل کرنے میں دیر نہ کریں۔ کوئی بھی نئی علامات محسوس کرنے کی صورت میں اپنے فراہم کنندہ سے جلدی سے رابطہ کریں، اس بات سے قطع نظر کہ آیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ COVID-19 سے متعلق ہو سکتی ہیں۔
آپ کو معمول کے چیک اپ اور اسکریننگ پر بھی جانا چاہیے، اور اپنے اور اپنے بچوں کے لیے شیڈول شدہ ویکسینوں کے ٹیکے لگوانے چاہیئں۔
علامات اور بیمار ہونے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے
COVID-19 میں مبتلا افراد نے وسیع پیمانے پر علامات کی اطلاع دی ہے، ان میں ہلکی علامات سے لے کر شدید بیماری شامل ہے۔ کچھ لوگوں کو کوئی بھی علامات درپیش نہیں ہوتیں۔
وائرس کی زد میں آنے کے 2 سے 14 دن بعد علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ مندرجہ ذیل علامات والے لوگوں کو COVID-19 ہو سکتا ہے:
اس فہرست میں تمام ممکنہ علامات مندرج نہیں ہیں۔
COVID-19 سے متاثرہ زیادہ تر لوگوں کو ہلکی سے لے کر درمیانی علامات درپیش ہوتی ہیں اور وہ خود ہی تندرست ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ ایسا کم ہوتا ہے، COVID-19 نمونیا اور اسپتال میں داخل ہونے یا موت کا سبب بننے والی دیگر پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔
اگر آپ کو ہلکی سے لے کر معتدل تک علامات ہیں تو گھر پر رہیں۔ گھر سے باہر مت نکلیں سوائے ضروری طبی نگہداشت حاصل کرنے (بشمول COVID-19 کی ٹیسٹنگ کے لیے) یا بنیادی ضروریات جیسے کہ گروسری حاصل کرنے کے لیے، اگر کوئی اور یہ آپ کے لیے نہیں لا سکتا۔
جب آپ مندرجہ ذیل تمام باتیں واقع ہو جائیں تو آپ ضروری کاموں کے لیے اپنے گھر سے باہر جا سکتے ہیں:
وہ لوگ جن کو شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہے
شدید بیماری کا مطلب یہ ہے کہ COVID-19 میں مبتلا شخص کو اسپتال میں داخل ہونے، سانس لینے میں مدد کے لیے انتہائی نگہداشت یا وینٹیلیٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے، یا اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کو شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہے، ان کو اپنی صحت کی نگرانی کے حوالے سے خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
بڑوں میں COVID-19 سے شدید بیماری کا خطرہ عمر کے ساتھ بڑھتا ہے، جبکہ ضعیف لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، 50 سال سے 60 سال کے درمیان عمر کے لوگوں کو 40 سال سے 50 سال کے درمیان عمر کے لوگوں کی نسبت بیماری کا زیادہ خطرہ ہو گا۔ اسی طرح 60 سال یا 70 سال کے لگ بھگ عمر کے لوگوں کو عمومی طور پر ان لوگوں کی نسبت زیادہ خطرہ ہو گا جن کی عمر 50 سال کے لگ بھگ ہے۔/p>
اس کے علاوہ، صحت کے مندرجہ ذیل بنیادی عوارض میں مبتلا کسی بھی عمر کے افراد کو COVID-19 سے شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہو گا:
ہم COVID-19 کے بارے میں ابھی مزید جان رہے ہیں اور صحت کے دیگر مسائل بھی ہو سکتے ہیں جو شدید بیماری کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔ ابھی تک ہم جو کچھ جان پائے ہیں، اس کے مطابق صحت کے مندرجہ ذیل عوارض میں مبتلا افراد کو غالبا COVID-19 سے شدید بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے:
اس کے علاوہ، وہ بچے جو طبی لحاظ سے پیچیدہ ہیں، جن کو نیورولوجک، جینیاتی یا میٹابولک عوارض درپیش ہیں، یا جن کو پیدائشی طور پر دل کی بیماری لاحق ہے، ان میں دوسرے بچوں کی نسبت COVID-19 کی شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
ذہنی صحت اور نشہ آور مادے کا استعمال
COVID-19 کی عالمگیر وباء نیو یارک کے باشندوں میں تناؤ، تھکاوٹ اور بے چینی کا باعث بنی ہے۔ جبکہ آپ اپنی صحت اور کمیونٹی کا تحفظ کرتے ہیں، اپنی ذہنی صحت کا تحفظ کرنا اور اپنے الکحل اور نشہ آور مادے کے استعمال کو بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔
غیر یقینی کے اس جاری دور میں، ہم سب کبھی کبھار بے چین محسوس کر سکتے ہیں۔ آپ کو نبردآزما ہونے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے ٹولز اور مدد دستیاب ہیں۔
نیچے دیئے گئے وسائل دباؤ اور صدمے کے اثرات کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
COVID-19: دوستوں اور خاندان سے جڑے رہنا (PDF)
متعدی بیماری کے پھیلاؤ کے دوران تناؤ کا مقابلہ کرنا (PDF)
کیا یہ اضطرابی کیفیت، گھبراہٹ، یا COVID-19 ہے؟ (PDF)
پریشان کن واقعات لوگوں کے نشہ آور مادے کے استعمال کے طریقے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
لوگ COVID-19 عالمگیر وباء کے نتیجے میں ہونے والے صدمے، غم ، آمدنی میں کمی یا بوریت کا مقابلہ کرنے کے لئے الکحل اور دیگر نشہ آور مادے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ منشیات استعمال کرنے والے افراد میں زیادہ زائد خوراک لینے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو ہیروئن یا دیگر افیم نما استعمال کرتے ہیں۔
علیحدگی یا قرنطینہ کی ترتیبات میں رہتے وقت منشیات اور الکحل کا محفوظ استعمال (PDF)
COVID-19: منشیات استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے رہنمائی (PDF)
COVID-19 کی عالمگیر وباء کے دوران افیم نما کے استعمال سے منسلک خرابی کا گھر پر کس طرح علاج کیا جائے (PDF)
امتیازی سلوک اور ہراسگی
اگر آپ کو اپنی نسل، قومیت یا دیگر شناختوں کی وجہ سے ہراساں کیا جارہا ہے تو 311 پر کال کریں یا آن لائن شکایت درج کریں۔