[ View information about COVID-19 in English ]
ویکسینیں COVID-19 سے بچاؤ کا اہم ذریعہ ہیں۔
ویکسین لگوائے جانے کے بعد بھی آپ کو COVID-19 کی روک تھام کے ان اہم اقدامات پر عمل کرنا جاری رکھنا ہو گا: بیمار ہیں تو گھر پر رہیں، اپنے ہاتھ دھوئیں، چہرے پر نقاب پہنیں اور دوسروں سے فاصلہ رکھیں۔
COVID-19 ویکسین NYC میں کچھ مخصوص گروپوں کے لیے دستیاب ہے، جس میں 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد، نگہداشت صحت کا عملہ اور دیگر ضروری کارکنان شامل ہیں۔
جب آپ اپنی ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ شیڈول کرتے ہیں تو آپ کو یہ تصدیق کرنا ہو گی کہ آپ بنیادی صحت کے کسی عارضے کی بنیاد پر اہل ہیں۔ NYC میں ویکسین لگوانے کے لیے آپ کو ڈاکٹر کا نوٹ یا اپنے عارضے کا کوئی اور ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اگر آپ اپنے معمول کے نگہداشت صحت فراہم کنندہ سے ویکسین لگوا رہے ہیں تو آپ کو اپنے عارضے کی تصدیق کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
وہ لوگ جو اپنی ملازمت کی بنیاد پر اہل ہیں ان کو اس بات کی تصدیق کرنا ہو گی کہ ان کو کام کے دوران لوگوں کے ساتھ یا ساتھی کارکنوں کے ساتھ شخصی و ذاتی طور پر رابطہ کرنا پڑتا ہے، یا پھر یہ کہ وہ ریموٹ طریقے سے کام نہیں کر سکتے ہیں۔ انہیں نیو یارک اسٹیٹ میں کام یا رہائش کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہو گا۔ کام یا ملازمت کے ثبوت میں ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
ویکسینیشن کی کچھ سائٹس NYC یا کچھ ZIP کوڈز میں رہائش کا ثبوت بھی درکار کر سکتی ہیں.
یہ دستاویزات آپ کی ملازمت کی حیثیت کے قانونی ثبوت کے طور پر استعمال نہیں ہوں گی، اور یہ ویکسینیشن سائٹس پر کام کرنے والے عملے کی جانب سے آپ سے لی نہیں جائیں گی اور نہ ہی ان کی نقل لی جائے گی۔ ان کا مقصد صرف ویکسین لگوانے کے لیے آپ کی اہلیت کی تصدیق کرنا ہے۔
اگر آپ عمر کی بنیاد پر ویکسین لگوانے کے لیے اہل ہیں تو آپ کو اپنی عمر اور نیویارک میں رہائش کا ثبوت دکھانا ہو گا۔
عمر کے ثبوت میں یہ شامل ہو سکتے ہیں:
رہائش کے ثبوت میں:
آپ کو ویکسین لگوانے کے لیے درکار NYS COVID-19 ویکسین فارم مکمل کرنا ہو گا۔ NYS ویکسین لگانے والے فراہم کنندہ سے درکار کرتی ہے کہ وہ یہ چیک کریں کہ آیا آپ نے فارم مکمل کیا ہے۔
ویکسین لگوانے کے لیے سائٹ پر جانے سے قبل مندرجہ ذیل تجاویز کو ذہن میں رکھیں:
اپنی ویکسین لگوانے سے پہلے، اپنی رازداری کے تحفظ، مریض کے حقوق اور ویکسین کی منظوری کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں:
اپنی پہلی خوراک حاصل کرنے کے بعد آپ کو ایک کارڈ موصول ہو گا جس پر مندرجہ ذیل معلومات درج ہوں گی: آپ کا نام، تاریخ پیدائش، آپ کو لگنے والی ویکسین کا نام، ویکسین لگنے کی جگہ اور تاریخ۔ اسے محفوظ جگہ پر رکھیں اور اس کی فوٹو کاپی کروا لیں یا تصویر لے لیں تاکہ آپ کا کارڈ گم جانے کی صورت میں یہ کام آئیں۔
جب آپ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے جائیں تو اسے اپنے ساتھ لے کر جائیں۔
ویکسین لگوانے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں اہم معلومات جانیں، بشمول ویکسین لگوانے کی سائٹ سے جانے سے پہلے آپ کو کن تجاویز پر عمل کرنا ہو گا اور ضمنی اثرات محسوس ہونے پر کیا کرنا ہو گا:
محکمہ صحت اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ویکسین تک رسائی منصفانہ اور مساوی ہو۔ ہمارے منصوبے پسماندہ کمیونٹیوں کو درپیش صحت سے متعلق عدم مساوات اور عدم مساوات (PDF) کو مدںظر رکھتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عالمگیر وباء سے شدید متاثر ہونے والی کمیونٹیوں کو ویکسین تک رسائی حاصل ہو۔
ملاحظہ کریں
ڈاؤن لوڈ کریں/پڑھیں
ملاحظہ کریں: