Human Resources Administration311Search all NYC.gov websites

Urdu

اردو

HRA مقامات کو دوبارہ کھولنے کے عمل میں ہے، لیکن ACCESS HRA کے ذریعے آپ ٹرپ کو چھوڑ کر SNAP ، نقد اعانت، خصوصی گرانٹس وغیرہ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کی ضروریات ACCESS HRA کے ذریعے پوری نہیں ہو سکتی ہیں تو، مراکز کے کھلنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے 311 پر کال کریں یا HRA مقامات کا صفحہ ملاحظہ کریں۔

دوبارہ تصدیق سے متعلق اہم معلومات

  • دوبارہ تصدیقات: اگر آپ کو بذریعہ ڈاک یا ACCESS HRA الرٹ نقد اعانت (Cash Assistance ) یا SNAP کی دوبارہ تصدیق کا نوٹس موصول ہوا ہے جس کی آپ کو تصدیق کرنی ہے تو، آپ پر اپنی دوبارہ تصدیق جمع کروانا ضروری ہے ورنہ آپ کی مراعات بند ہو جائیں گی۔ آپ اپنی دوبارہ تصدیق جمع کروانے کے لیے ACCESS HRA ، فیکس، میل، یا اوپن سنٹرز پر موجود ڈراپ بکس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ براہ کرم یہ بھی یقینی بنائیں کہ ہمارے پاس آپ کادرست فون نمبر موجود ہے۔ آپ ACCESS HRA کی ویب سائٹ یا ACCESS HRA کی موبائل ایپ پر اسے چیک یا اسے اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ جن طریقوں سے آپ اپنی دوبارہ تصدیق یا تائیدی دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں ان کےبارے میں جانیں۔
  • CA کی 6 ماہ کی ڈاک بھیجنے والے اور SNAP کی مؤقت رپورٹ: جولائی 2021 سے، اگر آپ اپنی SNAP کی وقتاً فوقتاً رپورٹ یا نقد اعانت کی میلر واپس نہیں کرتے ہیں تو آپ کا کیس بند ہو جائے گا۔
  • جن Medicaid کیسوں کی اجازت مارچ 2020 تا دسمبر 2020 اور جنوری 2021 تا دسمبر 2021 میں ختم ہونے والی ہے اس میں خود بخود توسیع ہو جائے گی۔

نگہداشت طفل (Child Care ) کے بارے میں اہم معلومات

کسی منظور شدہ HRA کی سرگرمی کے مدنظر یا کام کے دوران نگہداشت طفل کی ضرورت ہے؟ نگہداشت طفل کے فراہم کنندہ کو جو اندراج فارم جمع کروانے چاہئیں ان کیلئے یہاں کلک کریں۔ اگر آپ نقد اعانت کیلئے فعال ہیں تو یہ اقدامات اختیار کریں: نگہداشت طفل کا فراہم کنندہ منتخب کریں، فراہم کنندہ کا اندراج فارم پُر کریں، AHRA موبائل دستاویز اپ لوڈ کے ذریعے اپ لوڈ کریں۔
COVID-19 اور اپنے HRA کی مراعات کے بارے میں مزید اہم معلومات دیکھیں

بینیفٹس کے لیے درخواست دینا

اہل افراد اور خاندان بینیفٹس کے لیے-ہمارے جاب سنٹرز -میں درخواست دے سکتے ہیں

SNAP (غذائی اعانت)

تکملاتی غذائی اعانت کا پروگرام (Supplemental Nutrition Assistance Program, SNAP) جسے پہلے فوڈ اسٹیمپس کہا جاتا تھا، کم آمدنی والے نیویارک کے باشندوں کو اعانت فراہم کرتا ہے۔

چائلڈ سپورٹ کی خدمات

HRA's آفس آف چائلڈ سپورٹ سروسز، (Office of Child Support Services, OCSS) آمدنی اور امیگریشن کی صورتحال سے قطع نظر والدین اور سرپرستوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

کوئی ماں، والد، یا سرپرست جو کسی بچے کی دیکھ بھال کر رہے ہوں چائلڈ سپورٹ کی خدمات کی درخواست دینے کے لیے ہر فیملی کورٹ میں موجود OCSS کے دفاتر جاسکتے ہیں

چائلڈ سپورٹ پروگرام غیر تحویلی والدین کے لیے بھی کافی ساری قابل قدر خدمات فراہم کرتی ہے۔

مدد کے لیے، ذاتی طور پرOCSS کے فیملی کورٹ کے دفاتر یاOCSS کے کسٹمر سروس واک ان سنٹر پر جائیں جو 151 West Broadway پر لوور Manhattan میں واقع ہے۔

نگہداشت صحت

اگر آپ کی عمر 65 سال یا زیادہ ہے، آپ معذور ہیں یا آپ کو بصری نقص ہے، Medicare حاصل کررہے ہیں اور کسی کمسن بچے کے والدین یا دیکھ بھال کنندہ نہیں ہیں تو آپ HRA کے توسط سے Medicaid کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر ان میں سے کسی زمرے کا اطلاق آپ پر ہوتا ہے تو، HRA ہیلپ لائن کو 6116-692-888-1 پر کال کریں یا ہمارےمیڈیکل اسسٹنس پروگرام آفسز. میں سے کسی میں تشریف لے جائیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کے Medicaid کی درخواست دینے یا اس کی تجدید میں آپ کی مدد کرے یا آپ Medicare کی لاگتوں کی ادائیگی میں مدد چاہتے ہوں تو، ایک اندراج کنندہ کے ساتھ ملاقات کا وقت لینے کے لیے 347‎-396-4705 پر کال کریں۔ صحت کے دیگر تمام بیموں کے لیےNY State of Health پر کال کریں.

گھر پر نگہداشت کی خدمات

گھر پر نگہداشت کے پروگرامز Medicaid سے فنڈ یافتہ طویل مدتی پروگرامز ہیں جنہیں اہل عمر رسیدہ یا معذور افراد کو نرسنگ ہوم کے بجائے بدستور محفوظ طور پر اپنے گھر میں رہنے میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ Medicaid کے زیر انتظام طویل مدتی نگہداشت کے پروگرامز گھر پر نگہداشت اور دیگر خدمات پیش کرتے ہیں، لیکن اس کے لیے آپ کا Medicaid کا اہل ہونا ضروری ہے۔

HRA کا آفس آف اسپیشل سروسز، ہوم کیئر سروسز پروگرام (Home Care Services Program, HCSP) پر نظر رکھتا ہے۔ HRA ہوم کیئر سروسز پروگرام Medicaid طویل مدتی نگہداشت پروگرام کے تمام صارفین کے لیے Medicaid کی اہلیت کا تعین کرتا ہے۔ مدد کے لیے، براہ کرم انفو لائن کو 1399-557-718 پر کال کریں، HRA طویل مدتی نگہداشت گھر پر نگہداشت کی خدمات کے پروگرام کی ویب سائٹ پر معلومات ملاحظہ کریں یا پنے مقامی ہوم کیئر CASA آفس میں تشریف لے جائیں۔

ایچ آئی وی/ ایڈز سے متعلق خدمات

ایچ آئی وی/ایڈز سروسز ایڈمنسٹنٹریشن کا (HIV/AIDS Services Administration's, HASA) کا مشن ایچ آئی وی یا ایڈز میں مبتلا افراد اور ان کے خاندانوں کو ضروری بینیفٹس اور سماجی خدمات، بشمول کیس مینیجمنٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ بعض HASA خدمات امیگریشن کی صورتحال سے قطع نظر دستیاب ہیں۔

نیویارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کا ایڈز انسٹی ٹیوٹ (New York State Department of Health AIDS Institute, AI) نے HIV کی نگہداشت اور علاج کے لیے اہلیت سے متعلق اپنی تعریف میں جون 2016 میں تبدیلی کی۔ اس کی توسیع شدہ تعریف کے مطابق، نیو یارک سٹی کے ہیومن ریسورسز ایڈمنسٹریشن (HRA)، ایچ آئی وی/ ایڈز سروسز ایڈمنسٹریشن (HASA) کے ذریعہ - اب ایچ آئی وی میں مبتلا مالیاتی طور پر اہل نیویارک شہر کے تمام باشندوں کے لیے 29 اگست، 2016 سے توسیعی اعانت اور خدمات فراہم کرتا ہے۔

بالغ افراد کی حفاظتی خدمات

بالغ افراد کی حفاظتی خدمات (Adult Protective Services, APS) جسمانی اور/ یا دماغی نقص والے ایسے بالغ افراد کو خدمات اور اعانت فراہم کرتا ہے جنہیں نقصان کا خطرہ ہو۔ بعض خدمات کا اہل ہونے کے لیے شہریت یا امیگریشن کی صورتحال سے متعلق کوئی تقاضہ نہیں ہے۔

  • کسی کلائنٹ کو APS کے پاس بھیجنے کے لیے، یا تو APS سنٹرل ان ٹیک یونٹ ریفرل لائن کو 212‎-630-1853 پر کال کریں یا کسی بھی وقت اس لنک پر کلک کرکے ایک ویب حوالہ مکمل کریں APS کے لیے ایک ویب حوالہ فراہم کریں۔

بے گھر ہونے کی روک تھام

ہوم لیسنیس پريوينشن ایڈمنسٹریشن (Homelessness Prevention Administration)، ڈپارٹمنٹ آف ہوم لیس سروسز (Department of Homeless Services), این وائی سی ہاؤسنگ اتھارٹی (NYC Housing Authority)اور سٹی کی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بے گھری کو روکنے اور ضرورت مند خاندانوں اور افراد کو ان کی کمیونیٹیز میں ایک مستحکم، حسب مقدور رہائش برقرار رکھنے میں مدد کے لیے کام کرتی ہے۔

  • خدمات کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، براہ کرم 718‎-557-1399 پر کال کریں۔

Homebase

Homebase رہائش کے بحران پر قابو پانے اور امکانی طور پر آپ کے گھر میں رہنے کے لیے ذاتی نوعیت کا ایک منصوبہ تیار کرنے میں آپ کی مد کرے گا۔ آپ Homebase کی خدمات کے لیے اہل ہو سکتے ہیں اگر:

  • آپ نیو یارک سٹی کے پناہ گاہ کے نظام میں داخل ہونے کے خطرے میں مبتلا ہوں
  • آپ کی آمدنی کم ہو
  • آپ اپنی کمیونٹی میں ہی رہنا چاہتے ہوں

Homebase کے بارے میں مزید جانیں، بروشر ڈاؤن لوڈ کریں۔

یہاں کلک کرکے اپنے قریب ترین Homebase کا دفتر تلاش کریں

توانائی میں اعانت

گھریلو توانائی میں اعانت پروگرام (‏Home Energy Assistance Program, HEAP‏) کم آمدنی والے مکان مالکان اور کرایہ داروں کو حرارتی ایندھن، ساز و سامان اور مرمتوں کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کرتی ہے۔

  • اگر آپ کو اپنے افادہ جات کے بلوں کی ادائیگی میں دشواری ہے تو HEAP سے 1‎-800-692-0557 پر رابطہ کریں۔

IDNYC

IDNYC نیویارک سٹی کا باضابطہ بلدیاتی شناختی کارڈ ہے، جو 14 سال یا زیادہ عمر کے تمام اہل نیویارک کے باشندون کے لیے دستیاب ہے۔ IDNYC کارڈ سرکار کے ذریعہ جاری کردہ شناخت کی باضابطہ شکل ہے، اور کارڈ کے حامل کو متعدد فوائد فراہم کرتا ہے۔

دیگر

ہم سے رابطہ کریں